سعودی عرب نے خواجہ سراؤں کے عمرہ کرنے پر پابندی لگا دی
Reference with Express News
November 23, 2016


سعودی عرب نے عمرہ پر جانے کے خواہش مند خواجہ سراؤں کو ویزہ جاری نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی قونصل جنرل نے تمام ٹریول ایجنٹس کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ خواجہ سراؤں کو عمرہ کے ویزا جاری نہ کریں۔ سعودی حکومت نے تمام ٹریول ایجنٹوں کو خواجہ سراؤں کے عمرہ ویزہ پراسس کرنے کے لئے پاسپورٹ وصول نہ کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ سعودی سفارتخانے کی جانب سے اس حوالے سے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کو باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔